Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی ولی عہد کی کوششوں سے متعدد ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا: محمود عباس

Web Desk by Web Desk
اگست 12, 2025
in بین الاقوامی
0
سعودی ولی عہد کی کوششوں سے متعدد ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا: محمود عباس

ریاض: فلسطین کے صدر محمود عباس اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق محمود عباس اور محمد بن سلمان نے فلسطینی کاز، فلسطینیوں کو درپیش حالیہ صورتحال اور چیلنجز پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی پٹی کی صورتحال، اس کے سکیورٹی اور انسانی اثرات پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ اس دوران سعودی ولی عہد نے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم کی مذمت کا اعادہ کیا۔

در محمود عباس اور سعودی ولی عہد کےد رمیان الاقوامی برادری پر انسانی بحران سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دینے پر بات چیت ہوئی جب کہ صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی کوششوں کو سراہا۔سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں 22 ستمبر کو نیویارک میں بین الاقوامی امن کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی کوششوں سے متعدد ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے روس، یورکین تنازع کےحل اورمذاکرات کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا جب کہ یوکرینی صدر نے امن کی حمایت کےحوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

Previous Post

فیصل آباد : کمسن بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

Next Post

گھر بیٹھے نادرا میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز

Next Post
نادرا کا بڑا فیصلہ: پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا

گھر بیٹھے نادرا میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم