فیصل آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق فیصل آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کو ٹیم برآمدگی کیلئے لےجا رہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزم کو حراست سے چھروانے کی کوشش کی۔ سی سی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا جب کہ ساتھی فرار ہوگئے۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم بچوں اور بچیوں سےزیادتی کرتا اور پھر نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کرتا تھا جب کہ ملزم کےموبائل سے زیادتی کی متعدد وڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔