Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں خوراک کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید 89 فلسطینی شہید، 500 سے زائد زخمی

Web Desk by Web Desk
اگست 13, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں خوراک کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید 89 فلسطینی شہید، 500 سے زائد زخمی

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے، تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 89 سے زائد فلسطینی شہید اور 513 زخمی ہو گئے ہیں۔شہدا میں 31 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔غزہ میں قحط کی صورتحال بھی برقرار ہے جہاں بھوک کی شدت سے مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت سے اموات کی تعداد 227 ہو گئی ہے، جن میں 103 بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خوراک کے متلاشی 2 فلسطنی بچے امدادی مرکز پر گرم سوپ گرنے سے جھلس گئے جبکہ دھکم پیل کے باعث کھانے حصول میں کوشاں بچوں پر گرم کھانا گرا۔ دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نےخان یونس میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا۔القدس بریگیڈز نے بتایا کہ فورسز نے الکتبیہ علاقے میں اسرائیلی دراندازی کے دوران ایک ہائی ایکسپلوسیو ڈیوائس سے اس گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ادھر فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ گیا ہے،مشترکا بیان میں اسرائیل سے بلارکاوٹ اور محفوظ امداد فراہمی کے لیے بین الاقوامی اداروں کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔

Previous Post

‘بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے’ : امریکی وزیر خزانہ بھی چِڑ گئے

Next Post

عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں: رانا ثنااللہ

Next Post
عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں: رانا ثنااللہ

عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں: رانا ثنااللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم