Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

‘بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے’ : امریکی وزیر خزانہ بھی چِڑ گئے

Web Desk by Web Desk
اگست 13, 2025
in بین الاقوامی
0
‘بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے’ : امریکی وزیر خزانہ بھی چِڑ گئے

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ چڑ گئے ، انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ اوربھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا ہے۔امید ہے ٹرمپ انتظامیہ تجارتی مذاکرات اکتوبر کے آخرتک مکمل کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اگلے 2 سے 3 ماہ کے اندر چینی حکام سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔دونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات کے مستقبل پربات چیت ہوگی،۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہم تمام ممالک کے ساتھ کافی شرائط پر متفق ہو جائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ہمارا تجربہ رہاہے۔یہ جنگ خوفناک شکل اختیار کرسکتی تھی،جو کچھ ہو رہا تھا اس کی نوعیت کو حل کرنے میں نائب صدر، صدر اور وزیرخارجہ حرکت میں آئے۔

انہوں نے کہاکہ فریقین کو قریب لا کر کچھ پائیدار تخلیق کیا۔یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ سیکرٹری روبیو،نائب صدر وینس اور سرکردہ رہنما ممکنہ تباہی کو روکنےمیں شامل تھے۔ترجمان امریکی محکمہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات برقرار اور اچھے ہیں۔ہمارے سفارتکار دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں، خطے اور دنیا کے لیے امریکا کا ان دونوں ممالک کےساتھ کام کرنااچھی خبر ہے یہ ایک ایسے مستقبل کو فروغ دے گا جو فائدہ مند ہو۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آج بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Previous Post

‘جنگ روکی جانی چاہیے’ اساتذہ، دانشوروں کے بعد اسرائیلی پائلٹوں کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

Next Post

غزہ میں خوراک کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید 89 فلسطینی شہید، 500 سے زائد زخمی

Next Post
غزہ میں خوراک کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید 89 فلسطینی شہید، 500 سے زائد زخمی

غزہ میں خوراک کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید 89 فلسطینی شہید، 500 سے زائد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم