Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Web Desk by Web Desk
اگست 13, 2025
in موسم
0
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق، آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی ہوائیں اس وقت ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جو ان علاقوں میں نمی اور ٹھنڈک کا باعث بن رہی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 اگست سے مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جس سے بارشوں کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مظفرآباد، گلگت اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ساتھ ہی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔17 اگست کے بعد خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، جو مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر ایک طاقتور موسمی نظام تشکیل دے گا۔ اس کے نتیجے میں 18 سے 21 اگست تک ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا، جب کہ شہری اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے مقامات پر موجود رہنے سے احتیاط کریں، ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد نقل مکانی پر غور کریں، موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Previous Post

ناروے کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل کے ساتھ تمام سرمایہ کاری تعلقات ختم کر دیے

Next Post

ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

Next Post
ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم