متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اب حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کراچی شہر بانٹےگا۔
متحدہ قومی موومنٹ کےتحت کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان کے وعدے اور ارادے پر قائم ہیں، جنہوں نے ملک بنایا تھا ان کی اولادیں اب ملک چلائیں گی، اب حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کراچی شہر بانٹےگا۔فاروق ستار نے کہا کہ بانیان پاکستان نے اپنی جانیں لٹا کر اس ملک کی آبیاری کی، پاک فوج نے حالیہ بھارتی دراندازی پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔