Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
اگست 15, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید ہوئے۔یہ ہلاکتیں غزہ اور رفح کے قریب ایک امدادی مقام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ہوئیں۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل کے جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بھوک کی شدت سے مزید 4 فلسطینی انتقال کرگئے۔جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے اموات کی تعداد 239 تک پہنچ گئی جس میں 106 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق اور یہودی آبادکاری میں توسیع کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف حماس نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیاہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ گریٹر اسرائيل کے نظریے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے وہ ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہیں۔انہوں نے یہ بات حال ہی میں اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹریو کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ میں اب تک کم از کم 61 ہزار 776 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

Previous Post

پاکستان کا جشن آزادی، اہم امریکی رہنماؤں کے پاکستانی قوم کیلئے تہنیتی پیغامات

Next Post

آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

Next Post
آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم