Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان اور جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

Web Desk by Web Desk
اگست 15, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستان اور جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کی سالگرہ کے موقع پر قائم ہو رہے ہیں۔عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مشن اقوام متحدہ میں عالمی امن و سلامتی کے فروغ سمیت اہم معاملات پر قریبی تعاون کریں گے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان وہ 100واں ملک ہے جس کے ساتھ وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا نے اپنے تعلقات قائم کیے ہیں۔

دوسری جانب سفیر جیم ایس۔ لپوے نے دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کے اس سفر کا باضابطہ آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کھولنے کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب سے قبل دونوں سفراء کے درمیان ایک مختصر ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ اور اقوام متحدہ کے فورم پر ممکنہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Previous Post

گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

Next Post

بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت

Next Post
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت

بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم