Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا اور روس کے صدور کی الاسکا میں تاریخی ملاقات، ٹرمپ نے پیوٹن کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا

Web Desk by Web Desk
اگست 16, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا اور روس کے صدور کی الاسکا میں تاریخی ملاقات، ٹرمپ نے پیوٹن کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کیلئے امریکی ریاست الاسکا پہنچ گئے۔

صدرٹرمپ نے الاسکا چند لمحے پہلے پہنچ کرصدر پیوٹن کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا اور پھر اپنی گاڑی میں بٹھا کر ائیربیس سے میٹنگ کے مقام پر گئے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کی روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات ون آن ون نہیں ہوگی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور روس کےرہنما یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کےبعد پریس کانفرنس کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل صدر ٹرمپ کی پیوٹن سے ون آن ون ملاقات طے تھی۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی چاہتا ہوں، نہیں جانتا کہ ملاقات کو کیا چیز کامیاب بنائے گی، اگر آج جنگ بندی نہیں ہوتی تو میں خوش نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج ہونے والی اہم ملاقات الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہوگی۔گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرےخیال میں روس اور یوکرین امن معاہدہ کرلیں گے، پیوٹن کےساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طےکروں گا۔ٹرمپ نے کہا کہ دوسری ملاقات میں میرےساتھ صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ہوں گے، دوسری ملاقات میں کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں،ملاقات اچھی ہوئی تو مستقبل میں امن کی ضامن بنے گی۔

یاد رہے کہ امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔

Previous Post

حکومت کا شاہد آفریدی سمیت کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول اعزازات کا اعلان

Next Post

10 سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کر دی

Next Post
10 سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کر دی

10 سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم