کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں واٹر ٹینکر نے 7 سال کے بچے کو روند ڈالا۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کا رہائشی 7 سال کا ارسلان گھر کے باہر بیٹھا اپنی والدہ کا انتظار کررہا تھا جسے گلی میں گزرتے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے روند ڈالا۔جاں بحق ارسلان کی والدہ گھروں میں ماسی کا کام کرتی ہے جبکہ بچے کا والد نشے کا عادی ہے۔ ارسلان 3 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔واقعے میں ملوث ڈرائیور فرار ہوگیا اور ٹینکر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔