Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انصاف میں تاخیر صرف انصاف سے انکار نہیں بلکہ انصاف کو ختم کر دیتی ہے: جسٹس منصور

Web Desk by Web Desk
اگست 16, 2025
in پاکستان
0
انصاف میں تاخیر صرف انصاف سے انکار نہیں بلکہ انصاف کو ختم کر دیتی ہے: جسٹس منصور

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک فیصلے میں ریمارکس دیے کہ انصاف میں تاخیر صرف انصاف سے انکار نہیں بلکہ اکثر اوقات انصاف کو ختم کر دیتی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کے یہ ریمارکس جائیداد نیلامی کیس کے فیصلے میں سامنے آئے اور مذکورہ مقدمہ 14 سال تک عدالتوں میں زیرِ التوا رہا۔اس مقدمے کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے بینچ نے 18 جولائی کو کی اور 28 دن بعد 4 صفحات کا فیصلہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں جائیداد کی نیلامی 2011 میں ہوئی، درخواست گزار نے فوراً اعتراضات دائر کیے لیکن اپیل پشاور ہائیکورٹ میں غیر معمولی طور پر 10 سال تک زیرِ التوا رہی اور 2021 میں فیصلہ آیا، سپریم کورٹ میں یہ کیس 2022 میں پہنچا اور اب 3 سال بعد 2025 میں سنا گیا، اس دوران درخواست گزار یا اس کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش ہی نہ ہوا۔فیصلے کے مطابق ملک بھر میں 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیرِ التوا ہیں، سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے باوجود تقریباً 56 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف میں تاخیر عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے، خاص طور پر کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔فیصلے میں جدید کیس مینجمنٹ سسٹم، پرانے مقدمات کی نشاندہی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انصاف میں تاخیر ناگزیر نہیں بلکہ اسے ادارہ جاتی اصلاحات سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

Previous Post

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

Next Post

پاکستان نے’گریٹر اسرائیل’ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش مسترد کردی

Next Post
پاکستان لیبیا کے حوالے سے اپنی ریچ آؤٹ پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے'گریٹر اسرائیل' اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش مسترد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم