Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

Web Desk by Web Desk
اگست 16, 2025
in پاکستان
0
سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں مل گئیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب نے سوات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مینگورہ، منگلور، مٹہ، کوکارئی میں سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ 4 لاشیں بشبنڑ جبکہ 4 لاشیں ڈائیو اڈہ مینگورہ سے برآمد ہوئیں، دو افراد زخمی جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ضلع بھر میں 2071 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔سوات میں مکان باغ، ملا بابا، لنڈیکس، شہید آباد اور امان کوٹ میں شدید نقصانات ہوئے ہیں، لوگوں کے کاروبار اور گھریلوں سازو سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔اپنی مدد آپ کے تحت لوگ گھروں اور دکانوں کی صفائی میں مصروف ہیں، جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

Previous Post

ٹرمپ پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

Next Post

پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 300 سے متجاوز، نقصان کے اعداد و شمار جاری

Next Post
پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 300 سے متجاوز، نقصان کے اعداد و شمار جاری

پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 300 سے متجاوز، نقصان کے اعداد و شمار جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم