Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

Web Desk by Web Desk
اگست 16, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

الاسکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہونے والی طویل ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات جمعہ کو الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہوئی۔دونوں صدور کے درمیان ملاقات تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا مگر یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے سیز فائر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاسکا۔

امریکا اور روس کے صدور کچھ ہی لمحوں کے وقفے سے جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا پہنچے تھے۔ صدر ٹرمپ ائیر فورس ون طیارے سے پہلے باہر آئے اور سُرخ قالین پر صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔ خوش گوار انداز سے مصافحہ کیا اور انہیں اپنی لیموزین گاڑی میں بٹھا کر فوجی ائیر بیس سے ملاقات کے مقام پر لے گئے۔گاڑی میں پچھلی نشست پر بیٹھے دونوں صدور کے ساتھ مترجم نہیں تھا۔ روسی صدر ویسے بھی اچھی انگریزی بولنا جانتے ہیں اس لیے گاڑی میں کسی حد تک ٹرمپ پیوٹن ون آن ون ملاقات ہوئی۔

باضابطہ بات چیت میں دونوں ممالک کے وزرا خارجہ سمیت ہر فریق کے 2،2 عہدیدار موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر یہ ملاقات شروع ہونے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ صرف ویڈیو اور تصاویر بنوائیں۔ملاقات میں یوکرین میں جنگ بندی سے متعلق گفتگو ہوئی.یہ بات واضح تھی کہ امریکا اور روس کےرہنما یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے بات چیت کریں گے۔

روس کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی بات چیت تعمیری قرار دی اور مذاکرات کیلئے الاسکا دعوت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کی مشترکا تاریخ کا اہم حصہ الاسکا سے جڑا ہے۔صدر ٹرمپ نے پڑوسیوں کی طرح اچھا رویہ اپنایا اور انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات قائم کیے ہیں۔یوکرین سے جاری جنگ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ وہ یوکرینی عوام کو بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ یوکرین کی موجودہ صورتحال سانحہ ہے اور روس کیلئے بہت دکھ کا باعث ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کی سکیورٹی یقینی بنائی جانی چاہیے اور اس مقصد کیلئے ماسکو کام کرنے پر تیار ہے تاہم انہوں نے یوکرین تنازعہ نمٹانے اور دیرپا سمجھوتے کیلئے مسئلہ کی جڑ ختم کرنے پر زور دیا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ پائیدار اور دیر پا امن کے لیے جنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، متعدد بار کہا ہے کہ روس کے تمام جائز خدشات کو زیرغور لانا ہوگا۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں سلامتی کے توازن کو بحال کرنے کا کہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سرد جنگ کے بعد نچلی ترین سطح پر ہیں، روس کی یوکرین جنگ کے خاتمے اور دیر پا حل میں خاص دلچسپی ہے، امید ہے یورپی ممالک رکاوٹیں کھڑی یا پیش رفت کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ 2022 میں ٹرمپ صدرہوتے تو یوکرین میں جنگ کی نوبت نہ آتی، امید ہے ٹرمپ کے ساتھ اتفاق رائے سے یوکرین میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے روسی ہم منصب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بہت تعمیری ملاقات رہی، بہت سے معاملات پر پیشرفت کی گئی اور کئی باتوں پر اتفاق کیا گیا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ٹیلی فون کریں گے اور نیٹو رہنماؤں سے بھی اس معاملے پر بات کریں گے۔صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ روس کےساتھ یوکرین معاملے پر سب سے اہم نکتہ پر اتفاق نہیں کیا جاسکا تاہم ساتھ ہی کہا کہ عین ممکن ہے کہ یوکرین کے معاملے پر روس سے سمجھوتہ ہوجائے۔

بعض یورپی رہنماؤں کے برعکس صدرٹرمپ نے مانا کہ یوکرین تنازعہ ختم کرنےمیں جس قدر یوکرین کو دلچسپی ہے، اسی قدر صدر پیوٹن کو بھی ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزام کو دھوکہ دہی قراردیا۔صدرٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے اور امید ظاہر کی کہ جلد دوسری ملاقات بھی ہوگی۔روس کے صدر پیوٹن نے جملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انگریزی میں فوراً ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو میں ملاقات کی دعوت دے دی۔

جس پر صدرٹرمپ نے پیوٹن کی ماسکو میں اگلی ملاقات کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دلچسپ بات ہے، اس پرتھوڑی گر مجوشی حاصل کروں گا، میں اسے ممکنہ طور پر ہوتا دیکھ سکتا ہوں۔یہ تاریخی ملاقات شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے ردعمل میں یوکرینی صدر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ ملاقات سے قبل بھی یوکرین پر روسی حملے جاری تھے، روس کی طرف سے جنگ روکنے کا کوئی اشارہ نہیں اور سہ فریقی ملاقات سے موثر حل نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پیوٹن ملاقات اس ماحول میں ہوئی کہ دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار تو کیا مگر سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔

Previous Post

پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق

Next Post

سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

Next Post
سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم