واشنگٹن :واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب کے دوران سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کر لیا اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارت مخالف نعرے لگائے، جن میں ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ شامل تھے۔
اس دوران مظاہرین نے بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر سفارتخانے کے دروازے کے سامنے پھینک دیے۔ احتجاج کے باعث بھارتی سفارتی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ پولیس کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہی تاکہ حالات قابو میں رہیں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ 17 اگست کو واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا جس میں ہزاروں سکھ شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کر کے خالصتان کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔