اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اس دوران حافظ نعیم الرحمان نے خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی نے متاثرین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔