اسلام آباد : پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی سے مدار میں پہنچا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ سیٹلائٹ زمین کی نگرانی اور قدرتی آفات کے پیش گوئی میں مدد فراہم کرے گا، جس سے پاکستان کی خلا کی ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہیں مزید روشن ہوئی ہیں۔ جن میں شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بروقت معلومات شامل ہیں۔
سیٹلائٹ کا یہ اقدام پاکستان کی قومی ترقیاتی منصوبوں جیسے سی پیک اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی اہمیت رکھتا ہے۔