اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی جانی نقصان کی خبر دلخراش اور افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا: "اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ اور شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔”