Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور: بیوہ سے مبینہ تعلقات، لڑکے نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، ایک جاں بحق

Web Desk by Web Desk
اگست 17, 2025
in پاکستان
0

لاہورکے علاقے سبزہ زار میں خاتون کے دوست نے اس کے تین بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نشہ آور گولیاں کھانے سے 11 سال کا ایان جاں بحق اور اس کے 2 بہن بھائیوں کی طبیعت شدید خراب ہوگئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر کا کہنا ہےکہ تینوں بچوں کی والدہ کے مبینہ دوست نے انھیں مارنےکی کوشش کی، ریحان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلانےکا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ 2 روز قبل بچوں کی والدہ صبح جب ملازمت پر گئیں تو ملزم ریحان اس کی عدم موجودگی میں گھر میں گھس آیا، اُس نے تینوں بچوں کو زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھلا دیں ، ماموں اور نانی نے بچوں کو اسپتال منتقل کیا لیکن 11 سالہ ایان جانبر نہ ہو سکا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کونشہ آور گولیاں کھلانے کا اعتراف بھی کیا ہے اور ملزم کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر عمر نے مزید بتایاکہ بچوں کے والد صدیق 8 سال قبل وفات پا گئےتھےجبکہ بچوں کی والدہ کے ڈھائی سال سے ریحان کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔

Previous Post

اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ گراؤنڈ

Next Post

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ

Next Post
حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم