اسلام آباد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹریل2، 3، 4 اور ٹریل 5 شہریوں کے لیے 19اگست تک بند رہیں گے جب کہ سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔ضلع انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر یہ ٹریلز بند کیے گئے ہیں۔