Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یا خطرہ نہیں’: چینی وزیر خارجہ

Web Desk by Web Desk
اگست 19, 2025
in بین الاقوامی
0
چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یا خطرہ نہیں’: چینی وزیر خارجہ

نئی دہلی: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین اوربھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہیے،دشمن یا خطرہ نہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارتکار پیر کو بھارت پہنچے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ اپنے3 روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یاخطرہ نہیں۔ چین اوربھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنے تعلقات میں ایک مشکل دور کے بعد آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ہمیں اختلافات کو تنازعات میں اور مقابلے کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے شروع ہونے والی عالمی تجارتی اور جغرافیائی سیاست کی ہلچل کے دوران بھارت اور چین نے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

چین کے وزیر خا رجہ رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے۔جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی ممکنہ طور پر اسی ماہ چین کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔

Previous Post

سیلاب سے 18 میگاواٹ پاور کمپلیکس کا عارضی ہیڈ ورکس بہہ گیا، گلگت اندھیرے میں ڈوب گیا

Next Post

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

Next Post
دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم