اسلام آباد : قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی۔
بل کے مطابق وفاقی حکومت آئی ٹی اور رئیل ٹائم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کرے گی اور ذخائر کی نگرانی کرے گی۔بل میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی طورپرپیٹرول امپورٹ کرنے، ٹرانسپورٹ کرنے، ذخیرہ کرنے، ریفائن کرنے یا بلینڈ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ جرم دہرانے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
بل کے مطابق اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے یا فروخت کرنے میں ملوث لائسنس یافتہ شخص کی اسٹوریج بندکر دی جائےگی۔مزید برآں غیرقانونی پیٹرول پمپس کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔