ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے منگل کو ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سوریا کمار یادو کپتان جبکہ شبمن گل نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ابھیشیک شرما ، تلک ورما، ہاردیک پانڈیا، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جتیش شرما،جسپرت بمرا، ارش دیپ سنگھ ، ورن چکر وتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن، ہرشیت رانا اور رینکو سنگھ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔