ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے اسلام آباد میں بونیر جیسے خطرناک سیلاب کی وارننگ دے دی۔
ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ پہاڑوں پر کرشنگ ہورہی ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی اور محکموں میں درست لوگوں کی تعیناتی ہونی چاہیے اورکلائمٹ چینج پر وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح کا مکالمہ ہونا چاہیے۔
سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا ہےکہ کراچی کے نالوں کی ڈرینج گنجائش 40 ملی میٹر ہے، اس لیے شہر میں 200 ملی میٹر کی بارش کنٹرول نہیں ہوسکتی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بارشوں کا رواں سلسلہ 10ستمبر تک رہے گا۔ مصدق ملک نے خبردار کیا کہ اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا، 15 دن پہلے شروع ہوگا، اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہونی چاہیے۔