Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی

Web Desk by Web Desk
اگست 25, 2025
in پاکستان, موسم
0
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں جون سے ہونے والی موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 799 افراد جاں بحق اور 1080 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 26 جون سے 25 اگست تک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 7175 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5552 مویشی ہلاک ہو چکے۔اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں جبکہ 592 ریسکیو آپریشنز میں ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کو بچایاگیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 497 اموات خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 165 افراد، سندھ میں 55 اور بلوچستان میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق، آزاد جموں و کشمیر میں 23 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مجموعی طور پر 1080 افراد زخمی ہوئے جن میں 286 بچے، 531 مرد اور 257 خواتین شامل ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 584 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 347 اور سندھ میں 71 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 42، آزاد کشمیر میں 28، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

Previous Post

پاکستان ریلوے کا کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ، ٹرین کی رفتار کیا ہوگی؟

Next Post

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

Next Post
فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم