Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی بےضابطگیاں بے نقاب

Web Desk by Web Desk
اگست 25, 2025
in پاکستان, تجارت
0
خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی بےضابطگیاں بے نقاب

پشاور: خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی کے لیے متعین کردہ کم سے کم قیمت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی سے صوبے کو کھربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔نیب کے مطابق سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی اور نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان جیالوجی (این سی ای جی ) پشاور کی 2015 کی اسٹڈی کو نظرانداز کیا گیا جس میں فی ٹن 0.21 سے 44.15 گرام تک سونے کے ذخائر کی نشاندہی کی گئی تھی جب کہ محکمے نے کے پی آکشن رولز 2022 پر عمل کرنے کی بجائے مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے دخل کیا۔

صوبائی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے مطابق نیب کا مؤقف ہے کہ لیز ہولڈرز کھلم کھلا سب لیٹنگ کر رہے ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے تک وصول کر رہے ہیں، ان کی ہفتہ وار آمدن کا تخمینہ 75 کروڑ سے ایک ارب کے لگ بھگ ہے جو کھربوں روپے بنتا ہے جبکہ حکومت کو محض معمولی رقم مل رہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جنگ کو بتایا کہ ان کی حکومت نے پلاسَر گولڈ کے بلاکس زیادہ قیمت پر نیلام کیے، اس سے قبل نیلامی میں ایک بلاک کی قیمت 65 کروڑ روپے تک پہنچی تھی جب کہ ان کی حکومت نے کم از کم قیمت ایک ارب دس کروڑ روپے مقرر کی اور چاروں بلاکس تقریباً 4.6 ارب روپے میں دس سال کے لئے فروخت ہوئے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق کا گزشتہ 20 سالوں سے کوئی نیلامی نہیں ہوئی اور لوگ غیر قانونی طور پر سونا نکالتے رہے جب کہ یہ منصوبہ دو سے تین بار مشتہر ہوا لیکن بولیاں کم آئیں، ہماری حکومت نے زیادہ نرخ پر اسے نیلام کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2023 میں شروع ہونے والی اسٹڈی کیوں روکی گئی اور کس نے روکی؟ انہوں نے کہا کہ جب نیلامی ہوئی تو نیب کو خط بھی لکھا گیا اور اس کا ایک افسر بھی موجود تھا، تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے جب کہ غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Previous Post

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

Next Post

ہنگو: ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی

Next Post
ہنگو: ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی

ہنگو: ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم