Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

محسن نقوی کاایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ , پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کر دی

Web Desk by Web Desk
اگست 25, 2025
in بین الاقوامی
0
محسن نقوی کاایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ , پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث مدد کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے خصوصاً خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سکندر مومنی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ظاہر کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر انہیں بہت افسوس ہوا اور وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کی امدادی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے غم اور خوشیاں مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں اور متاثرین کی بحالی و ریلیف کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

Previous Post

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید، تل ابیب میں مظاہرے زور پکڑ گئے

Next Post

پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال

Next Post
پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال

پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم