Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آزاد کشمیر میں بارشوں سے 23 افراد جاں بحق، 290 گھر مکمل تباہ: رپورٹ

Web Desk by Web Desk
اگست 25, 2025
in پاکستان, موسم
0
آزاد کشمیر میں بارشوں سے 23 افراد جاں بحق، 290 گھر مکمل تباہ: رپورٹ

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں مون سون بارشوں کے دوران نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے، 290 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 1668 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہےرپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے 33 پلوں کو نقصان پہنچا، 232 کلو میٹر رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوئیں، بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی سے 79 رابطہ پل جبکہ 169 سکول بھی تباہ ہوئے۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 235 مویشی ہلاک ہوئے، 17 پن چکیاں ( گراٹ) کو بھی نالے بہا لے گئے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم سمیت مختلف علاقوں میں 15 گاڑیاں بھی نالوں میں بہہ گئیں۔دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود ہے، رات گئے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم جانے کے بعد گرمی کی شدت اور حبس میں بھی کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Previous Post

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ

Next Post

سپریم کورٹ: بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج

Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کا تبادلہ درست قرار، ججوں کی درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ: بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم