Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم نواز کی تھائی لینڈ کی کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت

Web Desk by Web Desk
اگست 25, 2025
in بین الاقوامی, تجارت
0
مریم نواز کی تھائی لینڈ کی کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تھائی لینڈ کی کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں سابق وزرائے اعظم نے مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن، انتظامی اقدامات اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا، تھکسان شینا وترا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے والد کی عوامی جدوجہد متاثر کن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تھائی قیادت کی عوامی خدمات، اصلاحات اور معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ میں آپ کی متعارف کردہ اصلاحات نے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی نئی مثال قائم کی ہے، پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام، معاشی تعاون اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تھائی کاروباری برادری پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ مراعات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے کیونکہ یہاں سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔وزیراعلیٰ نے ثقافتی سفارت کاری، تعلیم اور سیاحت کے فروغ کو عوام کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا اور بتایا کہ پنجاب حکومت ڈیجیٹل نیشن کے وژن کے تحت نوجوانوں کو جدید شعبوں میں ہنرمند بنا رہی ہے۔

Previous Post

سپریم کورٹ: بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج

Next Post

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ منظور کر لی

Next Post
عالمی بینک کی پاکستان میں توانائی کے شعبے کے لیے نئی سفارشات

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ منظور کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم