لاہور: اچھرہ میں ایک گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کا رہائشی 20سالہ ارشد وِنڈ سر پارک اچھرہ میں ایک گھر میں ملازم تھا ، گھر کی فیملی اسلام آباد گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ فیملی واپس آئی تو ائیرکنڈیشنر کے باکس سے اس کی پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔