Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

علی ظفر بہت پیارا آدمی ہے، میری ہر ہفتہ اس سے بات ہوتی ہے: سونو نگم

Web Desk by Web Desk
اگست 27, 2025
in شوبز
0
علی ظفر بہت پیارا آدمی ہے، میری ہر ہفتہ اس سے بات ہوتی ہے: سونو نگم

بھارتی سپر اسٹار گلوکار سونو نگم نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسٹار علی ظفر سے تقریباً ہر ہفتہ ہی بات ہوتی ہے۔

حال ہی میں سونو نگم کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ علی ظفر کی پذیرائی کررہے ہیں۔وائرل کلپ میں سونو نگم نے کہا کہ علی ظفر سے میری ہر ہفتہ یا دو ہفتہ بعد بات ہوتی ہے، وہ بہت پیارا آدمی ہے، بہت ہی اچھا شخص ہے تو جو ہمارے ذہن کے لوگ ہیں، ہمارا ان سے پیار رہتا ہے۔

سونو نگم نے کہا کہ یقینی طور وہ (عطا اللہ) میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، جب میرا کیرئیر ان کے گانوں سے شروع ہوا، تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا ‘مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ہوں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے بہت اچھا گایا تھا’۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف 19 برس کا تھا، میں ان کا مقروض ہوں، میں اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا ان کو دیتا ہوں، اور اچھا سلا میرے کیریئر کا اہم موڑ تھا، ایک ایسا گانا جسے ہندوستان کے ہر فرد نے سنا۔واضح رہے کہ بھارتی گلوکار نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا تھا۔

Previous Post

مکی آرتھر نے بابراعظم اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے غیر موزوں کھلاڑی قرار دیدیا

Next Post

بھارتی آبی جارحیت: دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

Next Post
بھارتی آبی جارحیت: دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

بھارتی آبی جارحیت: دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم