Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شکر گڑھ: سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

Web Desk by Web Desk
اگست 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
شکر گڑھ: سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

نارووال: سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا۔شکر گڑھ کے علاقے دجر میاں جھنڈا میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔

متاثرین نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دریائے راوی کنارے ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے ہیں، پانی کی لہریں ان کو چھو رہی ہیں ۔جبکہ ایم پی اے احمد اقبال لہڑی بھی ریلیف کیمپ میں موجود تھے۔تاہم شکر گڑھ میں دجر میاں جھنڈا میں پھنسے50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہناہے کہ نارووال میں ایم پی اے احمداقبال اور ساتھیوں کو ریسکیو کرلیا گیا، درخت گرنے اور سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہونے سے دشواری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلسل تیز بارش سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر بارش برس گئی جس کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں،کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ادھر نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور چہور کے مقام پر شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔نارووال میں ایم پی اےاحمداقبال اورساتھیوں کوریسکیوکرلیاگیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہناہے کہ درخت گرنےاور سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہونےسےدشواری ہوئی۔مسلسل تیزبارش سےریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی

Previous Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ کا رابطہ، مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق

Next Post

شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

Next Post
شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم