Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

Web Desk by Web Desk
اگست 27, 2025
in پاکستان
0
شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

پنجاب حکومت نے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پاک فوج سے مدد مانگ لی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شدید سیلابی صورتحال کے باعث صوبے کے 6 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا۔پنجاب حکومت نے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سول انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کرلی۔ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلےہی مصروف ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔مراسلے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع نارووال اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں سوا دو لاکھ کیوسک پانی کے اخراج نے وسیع علاقے کو زیرِ آب کر دیا ہے جبکہ نالہ ڈیک میں بھی شدید طغیانی جاری ہے۔

احسن اقبال کے مطابق ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، تاہم سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج سے بھی معاونت طلب کر لی گئی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میری تمام عوام سے اپیل ہے کہ وہ چوکس رہیں، غیر ضروری خطرہ مول نہ لیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ میں خود بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نارووال آ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Previous Post

شکر گڑھ: سیلابی ریلے میں پھنسے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

Next Post

جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی وہاں بائیکاٹ، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

Next Post
جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی وہاں بائیکاٹ، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ اور جہاں ہار یقینی وہاں بائیکاٹ، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم