Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اگست 27, 2025
in پاکستان
0
نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا، سیاسی معاملات پر مزید مشاورت کے لیے سیاسی کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹرائل کی اڈیالہ جیل میں روزانہ سماعت پر گہری تشویش ہے، روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، روزانہ سماعت سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے، ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا، میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کرتے ہیں، ارکان اسمبلی کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی فوری استعفوں کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو عمران خان نے واضح طورپر بتایا تھا ضمنی الیکشن نہیں لڑنا، بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا، بانی نے کہا تھا یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے، بانی نےکہا تھا کہ اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نااہلیوں کو جائز قرار دے گی، بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا تحریک پر توجہ مرکوز کریں۔

Previous Post

آج تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ

Next Post

پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

Next Post
پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم