Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
اگست 28, 2025
in پاکستان
0
پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے، پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔

نارووال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزراء اور این ڈی ایم اے حکام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بارشوں سے گلگت بلتستان اور کے پی میں بہت جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ پنجاب کےمیدانوں سے شدید طغیانی گزر رہی ہے، سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم سب کو افسوس ہے۔ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت، ریسکیو، پولیس، محکمہ ایری گیشن دن رات کام کر رہےہیں، جس پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیم ورک کی وجہ سے نقصان کو کم سے کم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 2022 میں اس طرح کی آفت آئی اور تباہی ہوئی، 2022 کی تباہی کا مرکزی نشانہ سندھ اور بلوچستان تھا، لاکھوں ایکڑ پر کاشت تیار فصلیں تباہ ہو گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا، ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہوگا، ہمارے پاس کئی نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Previous Post

نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

Next Post

بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

Next Post
بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم