Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

Web Desk by Web Desk
اگست 28, 2025
in شوبز
0
بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

دنیا بھر کے ممالک کی طرح بھارت میں بھی شوبز انڈسٹری کی شخصیات کے نام اور کام کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال متعدد ایوارڈ شوز منعقد کیے جاتے ہیں ۔

ان ایوارڈ شوز میں بالی وڈ شخصیات کی پرفارمنس کو دیکھ کر ہر عام وخاص کے ذہن میں یہ سوال پیداہوتا ہے کہ فلموں حتیٰ کہ ایک ایک گانوں میں پرفارمنس کا کروڑوں معاوضہ وصول کرنیوالی یہ مشہور بالی وڈ شخصیات ایوارڈ شو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

تاہم اس حوالے سے حال ہی میں شائع شدہ بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ماضی میں ایوارڈ شو کے منتظمین بالی وڈ شخصیات کو پرفارمنس یا میزبانی کی صورت ایوارڈ دینے کا وعدہ کرتے تھے لیکن اس کے بعد بالی وڈ کے ایک مشہور اداکار نے اس ٹرینڈ کو ہی تبدیل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹاک شو کے دوران جب انیل کپور سے پوچھا گیا کہ ’بالی وڈ کا وہ کونسا اداکار تھا جس نے بھارت میں پہلی مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں پرفارمنس کا معاوضہ طلب کیا؟ اس پر اداکار نے جواب میں ’سلمان خان‘ کا نام لیا۔دوران شو انیل کپور نے یہ بھی بتایا کہ ’ وہ خود پہلے اداکار ہیں جنہوں نے کسی ایوارڈ شو میں اپنی پرفارمنس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا کیوں کہ وہ اس بات سے ہی بے خبر تھے کہ اداکاروں کو اس کے لیے بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے‘ ۔

چند سال قبل سلمان خان نے بتایا تھا کہ ’ فلم فیئر ایوارڈ کے ایک ایڈیٹر نے مجھے یہ پیغام دیا تھاکہ مجھے ایوارڈ شو میں’بیسٹ ایکٹر‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا، اس پیغام کے بعد میں اپنے والد اور فیملی کے ساتھ ایوارڈ شو پہنچ گیا لیکن جب ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ کا نام لیا گیا تو وہ جیکی شروف کو دے دیا گیا۔سلمان خان کے مطابق ’ مجھے اس ایوارڈ شو میں اسٹیج پرفارمنس بھی دینی تھی لیکن شو کی انتظامیہ کا ایوارڈ نہ دینے کا رویہ دیکھ کر میں نے پرفارم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مجھے راضی کرنے کے لیے پرفارمنس کی فیس ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کہ انتظامیہ نے مجھے پرفارم کرنے کے لیے جتنے پیسوں کی پیشکش کی گئی میں نے اس وقت اس سے 5 گناہ زیادہ کی ڈیمانڈ کردی اور انتظامیہ نے رضا مندی کا اظہار کردیا، اس سے پہلے ہم اداکار ایوارڈ شوز میں بغیر معاوضے کے پرفارم کرتے تھے لیکن اس دن کے بعد سے اب ہم سب کو ایوارڈ شوز کی میزبانی کرنے اور اسٹیج پرفارمنس کا معاوضہ ملتا ہے‘ ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2015 میں اداکارہ پریانکا چوپڑا ممبئی میں ہونے والے ’اسٹار گلڈ ایوارڈز‘ کی تقریب میں 4 منٹ کی پرفارمنس کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کرچکی ہیں۔دوسری جانب بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن،سلمان خان، شاہ رخ خان ، رنویر سنگھ، عامر خان، رنبیر کپور اور ریتھک روشن کی ایوارڈ شو میں پرفارمنس کا معاوضہ ایک کروڑ سے 3 کروڑ بھارتی روپے تک بتایا جاتا ہے۔

Previous Post

پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت، کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے: وزیراعظم

Next Post

کیوسک کیا ہے اور ایک کیوسک پانی کتنا ہوتا ہے؟

Next Post
پنجاب میں شدید بارشیں ، سیلابی صورتحال سنگین، تربیلا ڈیم 99 فیصد بھر گیا

کیوسک کیا ہے اور ایک کیوسک پانی کتنا ہوتا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم