Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2025
in موسم
0
بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل، آندھی اور طوفان کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے آئندہ چند روز کے دوران گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 ستمبر کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بادل برسیں گے۔

پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں، اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔ادھر خیبرپختونخواہ میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک،کوہاٹ اوربنوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ادھر آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں بھی آج سے 2 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اسی دوران گلگت بلتستان میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےکراچی میں کل سے بارشوں کا امکان ظاہر کردیا، ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کراچی میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکرمیں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ، جیکب آباد اورکشمور میں30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

Previous Post

سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

Next Post

جاپان کی پاکستان میں ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی

Next Post
جاپان کی پاکستان میں ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی

جاپان کی پاکستان میں ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم