Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں کے کیش ٹرانسفر ہونیکا انکشاف

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2025
in پاکستان
0
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں کے کیش ٹرانسفر ہونیکا انکشاف

اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔

اجلاس میں کمیٹی نے سوال کیا کہ ان سے ریکوری کیوں نہیں کی گئی،؟اس پرسیکرٹری نے بتایا کہ ان کے پاس ریکوری کا کوئی میکیننزم نہیں۔دوران اجلاس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 85 افسران گریڈ 20 کے ہیں، 630 افسران گریڈ 19 ج بکہ گریڈ 22 کے افسران بھی بینیفشیریز ہیں، زیادہ افسران صوبائی ہیں ایف آئی اے ریکوری کر رہا ہے۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے گریڈ 17سے 22 گریڈ تک کے ملوث افسران پر کرمنل چارج لگانے کی ہدایت کی۔

Previous Post

سندھ: 15 ستمبر سے بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان

Next Post

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

Next Post
سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم