Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے: اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
اگست 30, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔

انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔نائب وزیراعظم نے مزیدکہا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم کسی کو نہیں کہہ رہے کہ ہر صورت مذاکرات کرائے جائیں۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آذر بائیجان اور آرمینیا کے معاملات درست ہو چکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے۔

Previous Post

سرکاری کمپنیوں کے قانون کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

Next Post

مدعی نے مقدمہ واپس لیا، سرکاری ملازم پر تشدد کیس میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

Next Post
مدعی نے مقدمہ واپس لیا، سرکاری ملازم پر تشدد کیس میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

مدعی نے مقدمہ واپس لیا، سرکاری ملازم پر تشدد کیس میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم