Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا.پاک بھارت جنگ میں مودی کے رویے سے ٹرمپ مشتعل

Web Desk by Web Desk
اگست 30, 2025
in بین الاقوامی
0
پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا.پاک بھارت جنگ میں مودی کے رویے سے ٹرمپ مشتعل

پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں بھارت کئی لحاظ سے ٹرمپ انتظامیہ کی قربت میں رہا۔ فوجی حکمت عملی بنانے والے بھی انڈو پیسیفک علاقے میں بھارت کو خصوصا چین کیخلاف چوکیدار قرار دیتے رہے جبکہ نائن الیون کے واقعہ کے بعد سے پاکستان کا خاطر خواہ امیج نہیں تھا۔امریکی اخبار کے مطابق کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی اور واشنگٹن میں پاکستان کی وکالت کرنیوالے نئے چہرے سامنے آنے لگے۔

اخبار کے مطابق پہلگام واقعےکا الزام لگاکر بھارتی وزیراعظم نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ بھارتی فوج کی برتری دکھانےکا ارادہ کیے ہوئے تھے تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے جانے کے سبب اس کے بڑی حد تک منفی اثرات سامنے آئے۔

اخبار کاکہنا ہےکہ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ نےکردار ادا کیا اور دونوں ملکوں پر زور دیا کہ کشیدگی ختم کریں۔ پاکستان نے بات مان لی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ستائش کی اور انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کردیا۔ اسطرح ٹرمپ کو عظمت ملی جبکہ بھارت نے اس بات کی ہی تردید کردی کہ امن قائم کرنے میں صدر ٹرمپ نے کوئی کردار ادا کیا تھا۔پاک بھارت تنازعہ کے بعد نریندر مودی کا دورہ واشنگٹن بھی ممکن نہ ہوسکا جبکہ صدر ٹرمپ نے پاکستانی فوج کے سب سے طاقتور شخص فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں لنچ پر میزبانی کی۔

اخبار کے مطابق اکثرہنگامہ خیزی کا شکار خطے میں آرمی چیف عاصم منیر کا احترام ایک ایسے شخص کے طور پرکیا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی انتہائی پُرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں۔اسٹریٹیجک آوٹ لُک میں جنرل عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کیا اور صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تعلق بڑھا اور ایک ماہ بعد ہی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ انتہائی غیرمعمولی اقتصادی سمجھوتے کرنے کااعلان کردیا جبکہ روس سے تیل خریدنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر کہیں زیادہ ٹیرف عائد کردیا۔

اخبار کے مطابق یہ سوال اب بھی قائم ہے کہ پاک امریکا تعلقات کتنے پائیدار ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ تو شاید اسلام آباد کو پسندیدگی سے دیکھ رہی ہے مگر یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن میں اس بات پر ادارہ جاتی اتفاق رائے ہے یا نہیں۔ مودی پاکستان سے بدلہ لینےکےلیے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھ سکتےہیں، پانی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بی جے پی کو بہار کے الیکشن میں کڑے امتحان کا سامنا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دیا جانا مودی کو وارننگ ہےکہ وہ پاکستان میں مداخلت سے باز رہے۔ اخبار نے لکھاکہ اس صورتحال میں یہ دیکھنا بھی باقی ہےکہ آیا نریندر مودی دنیا کے طاقتور ترین شخص سے جھگڑا مول لیتے ہیں یا نہیں؟

اخبار کے مطابق کم یاب معدنی ذخائر یا آئل اینڈ گیس سیکٹر میں پاک امریکا تجارتی تعلقات وسیع ہوتے ہیں تو بھارت کے مقابلے میں پاک امریکا تجارت کا حجم تبدیل ہوسکتا ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی توجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب ہے اور اب یہ اہم ہوگا کہ پاکستان اپنے معاشی اور فوجی پتے کیسے کھیلتا ہے تاکہ ٹرمپ پاکستان سے خوش رہیں۔

Previous Post

وزیراعظم چین کے دورے پر روانہ، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

Next Post

گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات

Next Post
گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات

گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم