Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی صحافی کو شہید کر دیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی صحافی کو شہید کر دیا

فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اتوار کو غزہ میں خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ خاتون صحافی فلسطین کے القدس الیوم سیٹلائٹ چینل کے لیے کام کرتی تھیں۔حکومتی میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی صحافیوں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے، قتل کرنے اور شہید کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم عالمی فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا کے تمام ممالک کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پٹی میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے خلاف ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔

اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے النصر اسپتال پر حملے میں 5 صحافی شہید ہوئے تھے۔اس سے قبل اگست کے اوائل میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف غزہ شہر میں صحافیوں کے خیمے پر کیے گئے اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔

Previous Post

اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی، اسلامی آثار مٹانے کی کوشش

Next Post

مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے برساتی نالہ بپھر گیا، 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

Next Post
سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے برساتی نالہ بپھر گیا، 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم