فلسطینی اتھارٹی نے کہاہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کرکے اسلامی آثار قدیمہ تباہ کر رہا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ یہ آثار قدیمہ مسجد اقصیٰ کے مقام پر مسلمانوں کے جائز حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کچھ افراد کو مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں کھدائی کے بعد بڑے پتھر توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اسرائیل کا مقصد اسلامی شناخت ختم کرکے مستقبل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی عبادت گا ہ بنانا ہے۔