Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھوک سے دوچار فلسطینیوں تک خوراک پہنچانےکا مشن، اسپین سے امدادی کشتیاں غزہ کیلئے روانہ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in بین الاقوامی
0
بھوک سے دوچار فلسطینیوں تک خوراک پہنچانےکا مشن، اسپین سے امدادی کشتیاں غزہ کیلئے روانہ

اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا روانہ ہوگیا۔

ان امدادی کشتیوں کا ہدف 7 سے 8 دنوں میں غزہ تک امداد پہنچانا ہے، سمندری راستے سے غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کی یہ سب سے بڑی اور تیسری کوشش ہے۔بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، ان امدادی کشتیوں میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ سوار ہیں۔

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر کشتیاں روانہ ہوئیں تو بڑی تعداد میں کارکنان، رضاکار موجود تھے، فلسطینی پرچم تھامے لوگوں نے فلسطین کی آزادی اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔اس قافلے میں دیگر ممالک سے بھی امدادی کشتیاں شامل ہوں گی، مجموعی طور پر 50 کشتیاں اس مشن کا حصہ ہیں۔روانگی سے قبل معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ اور دیگر شخصیات نے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے فرائض پورے کرے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے جولائی میں اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیاتھا۔مشن کو منظم کرنے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق امدادی جہاز اُس وقت غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔

Previous Post

سلطان آباد سے لاپتا بچہ مردہ حالت میں گٹر سے برآمد

Next Post

اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی، اسلامی آثار مٹانے کی کوشش

Next Post
اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی، اسلامی آثار مٹانے کی کوشش

اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی، اسلامی آثار مٹانے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم