Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

"وزیر اعظم: پاکستان پڑوسی ممالک سے مستحکم تعلقات کا خواہاں، دہشتگردی خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ”

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in بین الاقوامی
0
"وزیر اعظم: پاکستان پڑوسی ممالک سے مستحکم تعلقات کا خواہاں، دہشتگردی خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ”

بیجنگ: (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے، تاہم انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے پلیٹ فارم کو خطے میں تعاون اور انضمام کے فروغ کے لیے اپنی دیرپا وابستگی سمجھتا ہے۔ انہوں نے شاندار میزبانی پر صدر اور حکومت چین کا شکریہ ادا کیا اور ازبکستان و کرغزستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے جس کی جھلک عالمی سطح پر مختلف اقدامات میں دیکھی جا سکتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے اور اقوامِ متحدہ و ایس سی او کے چارٹرز پر عمل پیرا رہے گا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دونوں ممالک کے درمیان بہترین منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ یہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کو انہوں نے ناقابل قبول قرار دیا جبکہ غزہ میں جاری مظالم کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم کہا۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور پاکستان کے پاس جعفر ایکسپریس حملے سمیت ان واقعات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور یہ سلسلہ ملکی سلامتی کے لیے جاری رہے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا لیکن اب دنیا ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور مذاکرات و سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس سے انفرااسٹرکچر، فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم پاکستانی عوام بہادری سے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم نے عالمی برادری خصوصاً چین کے تعاون اور یکجہتی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سیلابی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لیے نئی امید کا راستہ تراش رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں روابط کو بڑھانے اور سپلائی چین کو مستحکم بنانے کے لیے قابل بھروسہ زمینی، فضائی اور ریلوے راستوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگے کا سفر طویل اور کٹھن ہوگا لیکن ہمارا مقصد مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے خطے میں امن اور ترقی کا قیام ہے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے جبکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے روزگار اور مثبت مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے: تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ، تحقیق و جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور جامع ٹیکس اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافہ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 3.5 ارب ایس سی او عوام کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Previous Post

خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

Next Post

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی

Next Post
احتجاج کیس: گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس برقرار، گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم