Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

رواں برس کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 43 ہزار واقعات، ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری قتل

Web Desk by Web Desk
ستمبر 4, 2025
in پاکستان
0
رواں برس کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 43 ہزار واقعات، ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری قتل

کراچی: رواں برس کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 43 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر 60 افراد قتل اور 216 زخمی ہوئے۔

سال 2025 میں ماہ اگست تک شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 43 ہزار 419 واقعات رپورٹ ہوئے، 8 ماہ کے دوران 60 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل جبکہ 216 زخمی ہوئے تاہم پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہے۔

رواں سال اب تک شہریوں سے 11ہزار 268موبائل فون چھین لیے گئے، 1430 گاڑیاں اور 30 ہزار 721 موٹر سائیکلیں بھی چھینی اور چوری کی گئیں۔ رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 46.37 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی 5.88جبکہ موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کی یومیہ شرح 126.42 رہی۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں اگست تک کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 49 ہزار 615 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔2024کے پہلے 8 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 78 افراد قتل اور 310 زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ برس کے پہلے 8 ماہ میں شہریوں سے 13 ہزار 406 موبائل فون چھینے گئے تھے جبکہ 1342گاڑیاں اور 34ہزار 867 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی تھیں۔

Previous Post

بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور ریپ کے الزام میں گرفتار

Next Post

400 روپے مزدور کی دیہاڑی نہیں اورہمیں الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے: ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناراض

Next Post
400 روپے مزدور کی دیہاڑی نہیں اورہمیں الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے: ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناراض

400 روپے مزدور کی دیہاڑی نہیں اورہمیں الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے: ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم