لاہور: چیئرمین ایپ سپ (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو ایک وزیراعلیٰ کے تحت چلانا مشکل ہے، لہٰذا گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئے اور چھوٹے صوبے بنانا ناگزیر ہو چکے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں ایپ سپ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں اگر گورننس کا نظام بہتر ہونا ہوتا تو اب تک بہتر ہو چکا ہوتا، مگر ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کرنے والوں سے ڈائیلاگ کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ مختلف نقطہ نظر کو سن کر ملک و قوم کے لیے بہترین حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔