Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 16, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ انہیں یہ "اعزاز” حاصل ہوا ہے کہ وہ نیو یارک ٹائمز کے خلاف 15 بلین ڈالر کا مقدمہ دائر کر رہے ہیں، جو فلوریڈا کی عدالت میں درج کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ نیو یارک ٹائمز ان کے، ان کے خاندان اور کاروباری معاملات کے حوالے سے طویل عرصے سے جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کو بہت زیادہ عرصے تک آزادانہ طور پر ان کے خلاف غلط بیانی اور بدنامی کی اجازت دی گئی، مگر اب یہ عمل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار امریکی میڈیا اور اخبارات پر جانبداری اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات لگا چکے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے براہِ راست بھاری معاوضے کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

Previous Post

فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا

Next Post

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات،’پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے‘، شہباز شریف

Next Post
وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات،’پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے‘، شہباز شریف

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات،’پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے‘، شہباز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم