لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت نے مسترد کردی۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ محمود الرشید 9 مئی کے مرکزی ملزم ہیں اور انہیں 9 مئی کے چار مقدمات میں پہلے ہی سزا سنائی جاچکی ہے۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مختلف عدالتوں کے فیصلوں میں ملزم کا کردار اور جرم ثابت ہوچکا ہے، جبکہ ان کے خلاف بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات بھی عائد کی گئی ہیں۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

