Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اقوام متحدہ نے پہلی بار غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 16, 2025
in بین الاقوامی
0
اقوام متحدہ نے پہلی بار غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیدیا

نیویارک: اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ اسرائیلی حکام، بشمول وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، نے اس نسل کشی پر نہ صرف زور دیا بلکہ اس کی کھلم کھلا حمایت بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

انکوائری کمیشن کی سربراہ ناوی پیلی (Navi Pillay) نے کہا:
"غزہ میں نسل کشی جاری ہے۔ ہم نے نیتن یاہو، اسرائیلی صدر اور سابق وزیر دفاع یواف گیلانٹ کے بیانات کا جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ یہ تینوں اسرائیلی ریاست کے نمائندے ہیں، اس لیے اسرائیل کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔”

کمیشن نے اپنی تحقیق کے بعد یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج اور حکام فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتا ہے۔ادھر اسرائیلی حکام نے کمیشن کی تحقیقات کے آغاز سے ہی اس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد بھی تل ابیب نے اس رپورٹ کو جھوٹا اور توہین آمیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

Previous Post

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا

Next Post

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

Next Post
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم