اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روک دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وکیل میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کی اور آج تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اب بطور جج کسی کیس کی سماعت نہیں کر سکیں گے۔
عدالت نے اس کیس میں سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جبکہ اٹارنی جنرل سے بھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 17 ستمبر سے 19 ستمبر تک کے جاری کردہ روسٹر میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں کیا گیا، جس کے تحت انہیں سنگل بینچ اور ڈویژن بینچ دونوں میں سماعت سے روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سے متعلق اس

