Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا: عطاء تارڑ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 16, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, کھیل
0
وزیراطلاعات کا ملکی و غیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عسکری میدان میں ناکامی کے بعد بھارت اب کھیل کے شعبے میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا بلکہ اس کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی نئی داستان رقم کی، بھارت نے پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی، بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو دنیا کے سامنے مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

عطا تارڑ نے اپنے خطاب میں پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے، پاکستان نے اس معاملے پر آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔ پاکستان پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

Previous Post

ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے، وفاقی وزیر صحت

Next Post

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

Next Post
امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم